جرمن چانسلر انجیلا میرکل

مہاجرین کے معاملے میں ترکی کی اضافی مالی امداد کو تیار ہیں،جرمن چانسلر انجیلا میرکل

زغرب (عکس آن لائن)جرمن چانسلر اینجلا میرکل نے کہا ہے کہ ترکی 3.5 ملین شامیوں کی میزبانی کر کے ایک بڑی ذمہ داری اٹھائے ہوئے ہے، جرمنی ترکی کو اضافی مالی امداد فراہم کرنے کو تیار ہے۔میرکل یورپ پیپلز پارٹی کے جنرل کمیٹی اجلاس میں شرکت کے لیے کروشیا کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے دارالحکومت زغرب میں اپنے کروشین ہم منصب آندریڑ پلینکووچ کے ساتھ ملاقات کی۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں میرکل نے کہا ہے کہ آئندہ سال کروشیا اور جرمنی یورپی یونین کونسل کی ٹرم چئیر مین شپ کریں گے اور اس پورے دورانیے میں ہم کروشیا کے ساتھ تعاون کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم شینگن زون کی حفاظت کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس معاملے میں ترکی نے بہت بڑی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں