شی جن پنگ

مکاؤ میں ’’ایک ملک دو نظام‘‘کی سماجی و سیاسی بنیاد کو مضبوطی حاصل ہو رہی ہے، شی جن پنگ

بیجنگ(عکس آن لائن)چینی صدرشی جن پنگ نے کہا ہے کہ مکاؤ میں ’’ایک ملک دو نظام‘‘کی سماجی و سیاسی بنیاد کو مضبوطی حاصل ہو رہی ہے۔اپنے ایک خطاب میں انہوں نے کہا کہ مکاؤکے ہم وطنوں کے درمیان حب الوطنی کی روایت موجود ہے اور وہ قومی شناخت کا احساس رکھتے ہیں ،

قوم سے گہرا تعلق محسوس کرتے ہیں اور قوم کا فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکاو کی خصوصی انتظامی حکومت اور مختلف سماجی حلقے حب الوطنی کی روایت کو فروغ دینے کو نمایاں اہمیت دیتے ہیں، قومی شعور اور حب الوطنی کی گہری جڑیں نوجوانوں کے دلوں میں پیوست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں