فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی کاشت سنگل رو کاٹن ڈرل سے سو اد و سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ بارانی علاقوں میں سنگل رو کاٹن ڈرل سے کاشت کی صورت میں شرح بیج 12سے15کلوگرام فی ایکڑ جبکہ آبپاش علاقوں میں کھیلیوں پر کاشت کی صورت میں شرح بیج 8سے10کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے تاہم شرح بیج کاانحصار بیج کے اگاؤ ، بیج کے وزن اور طریقہ کاشت کو مد نظر رکھ کر کرنا بھی ضروری ہے ۔
انہوں نے بتایاکہ موسمی مکئی کیلئے پودوں کی تعداد 27 سے33ہزار فی ایکڑ رکھی جائے اور کاشت ہمیشہ سیدھی قطاروں میں کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ساہیوال 2002، اگیتی 2002، ایم ایم آر آئی ییلو ، پرل ، ہائبرڈ ایف ایچ 810 اور یوسف والا ہائبرڈ کو منظور شدہ اقسام قراردیاگیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ مکئی کی کاشت کیلئے بھاری میراذرخیز زمین انتہائی موزوں ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بارانی علاقوں میں مکئی مون سون شروع ہونے سے قبل کاشت کریں تاکہ پودے جڑوں کانظام قائم کرلیں اور مون سون کی بارشوں کا صحیح فائدہ اٹھا سکیں۔