قصور (عکس آن لائن):ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مونگ پھلی کی برداشت کیلئے موزوں وقت کاانتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگیتی برداشت کی صورت میں کچی پھلیوں کی زیادہ تعدادپیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے لہذاکاشتکار ماہرین زراعت کے مشورہ سے بروقت مونگ پھلی کی برداشت یقینی بنائیں تاکہ بعدازاں انہیں کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔انہوں نے بتایا کہ مونگ پھلی کی کم پیداو ارکی اہم وجہ برداشت کے سلسلہ میں زرعی ماہرین کی مشاورت پرپوری طرح عملدرآمد نہ کرناہے۔
انہوں نے بتایا کہ مونگ پھلی کی فصل کی بھرپور پیداوارحاصل کرنے کیلئے برداشت ایک ایسا عمل ہے جو معیار پر بھی اثراندازہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاخیر سے مونگ پھلی کی برداشت کی جائے تو پھلیوں کا رنگ سیاہ ہوجاتاہے جو پیداوارکے ضائع ہونے کا موجب بنتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مونگ پھلی کی جدیداقسام 6ماہ میں پک کر تیارہوجاتی ہیں۔