قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مولی کی اگیتی کاشت جولائی میں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مولی کی اگیتی کاشت جولائی کے پہلے ہفتہ سے شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کرلیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہوسکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت )توسیع(قصوراحمدنویدامجدنےبتایا کہ مولی موسم سرما کی فصلوں میں بہت ہی اہم اور مقبول سبزی ہے جسے ہرعمرکے افرادیکساں پسندکرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مولی کو سلاد کے علاوہ مختلف سبزیوں کے ساتھ پکاکر بطورسالن بھی استعمال کیاجاتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ مولی کی 40یوم والی قسم بہترین پیداواردیتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں یہ مولی40روزمیں تیارہوجاتی ہے وہیں یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر مولی کی کاشت کےلئے 3کلوگرام بیج کافی ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مزیدمعلومات کے لئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔\378