ممبئی (نمائندہ عکس)بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ہر گزرتے دن کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کررہی ہے اور اب اس فلم نے رنبیر کپور کی بالی وڈ فلم ”سنجو” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔جیو فلمز کی پیشکش ، انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کا شاہکار ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ” نے ایک اور نیا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔نہ صرف یہ فلم 4 برس میں برطانیہ کے اندر برصغیر کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بنی بلکہ فلم نے سپر ہٹ تامل مووی ”پونین سیلون” کا ریکارڈ بھی بریک کردیا ۔
اس کے علاوہ دی لینجنڈ آف مولا جٹ نے رنبیر کپور کی فلم سنجو کو پیچھے چھوڑ دیا، 2018 کی فلم سنجو نے 37 کروڑ کمائی کی جب کہ مولاجٹ 30 دِن میں 35 کروڑ کما کر سب سے آگے ہے۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے تمام پنجابی ہٹ فلموں کی زندگی بھر کی کمائی کو کامیابی کے ساتھ پیچھے چھوڑ کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔