اسلام آ باد (عکس آن لائن ) معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا کا بیان وطن پرستوں کیلئے تشویشناک ہے ، مولانا کی سیاست کرپشن اتحاد کو جمع کر کے پروپیگنڈے کرنے کے سوا کچھ نہیں۔مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام نے انہیں اور انکے کرپٹ گٹھ جوڑ کو مسترد کر دیا ، سیاست سے غیر متعلق کر دیے گئے مولانا شرانگیزی پر مصر ہیں ،
عوام سے مسترد شدہ مال بنانے کے فراق میں ہیں۔ شہباز گِل نے کہا کہ گھٹیا سیاست کی وجہ سے ملکی سالمیت پر بھاشن بازی گھنانا فعل ہے ، ملک نہیں کرپٹ طبقے کی سیاست کمزور ہو چکی ہے ، مولانا کا بیان وطن پرستوں کیلئے تشویشناک ہے ، عمران خان کی موجودگی میں وطن کی معیشت اور دفاع محفوظ ترین ہے۔