مفتی محمد تقی عثمانی

مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت المناک قومی سانحہ ہے، مفتی محمد تقی عثمانی

کراچی(عکس آن لائن)شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا ہے کہ مولانا ڈاکٹر عادل خان کی شہادت المناک قومی سانحہ ہے، ظالموں نے ہمیں ایسی شخصیت سے محروم کردیا جس سے روشن امیدیں وابستہ تھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں جاری بیان میں مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ مولانا عادل خان نے ایک طرف ناموس صحابہ کے لئے باغیرت قائد کا فریضہ انجام دیا دوسری طرف وہ با اصول قومی وحدت کے لئے کوشاں تھے اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ دے۔

یہ مجرمانہ قتل دراصل ملک میں بدامنی اور خانہ جنگی کی آگ بھڑکانے کی سازش ہے ہم سب کا فرض ہے کہ صبروتحمل اور دانشمندی کے ساتھ انتقام در انتقام کی اس سازش کو ناکام بنائیں اور حکومت کا فرض ہے کہ قاتلوں کو فورا گرفتار کرکے اس قسم کی ممکنہ آگ بجھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں