اسلام آباد(عکس آن لائن) سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مذہب کو بیچ رہے ہیں اور مذہب کو سیاست میں استعمال کررہے ہیں،ہم نے اپنے دھرنے میں مذہب کو استعمال نہیں کیا تھا، مولانا فضل الرحمان نے ناموس رسالت کے نام پر چندہ اکٹھا کیا،
مولانا مدرسہ ریفارم نہیں کرانا چاہتے، ناموس رسالت پر عمران خان نے جو موقف اختیار کیا وہ دس مولانا بھی نہیں کر سکتے،ہمیں نظام میں غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیے، الیکشن کمیشن اور نادرا کو ٹیکنیکل خامیاں دور کرنی چاہیں۔ پیر کو سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے ہمراہ سپریم کورٹ آف پاکستان پہنچنے پر وہ ذرائع ابلاغ سے غیر رسمی بات چیت کررہے تھے۔
اس موقع پر قاسم سوری بھی موجود تھے۔سینیٹر شبلی فراز نے دعوی کیا کہ امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف)مولانا فضل الرحمان نے ناموس رسالت کے نام پر چندہ اکٹھا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مدرسہ اصلاحات (ریفارمز)نہیں کرانا چاہتے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ناموس رسالت پر وزیراعظم عمران خان نے جو مقف اختیار کیا وہ دس مولانا بھی نہیں کر سکتے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہمیں نظام میں موجود غلطیوں کا ازالہ کرنا چاہیے۔سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے زور دے کرکہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور نادرا کو موجود تیکنیکی خامیاں دور کرنی چاہئیں۔