کراچی(عکس آن لائن) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہمولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوادیا کہ اسلام آباد کا رخ نہ کریں،گرفتاریوں کا موسم چل رہا ہے معلوم نہیں کہ اب کس کی باری ہے، اپوزیشن سے معاملات ٹھیک ہیں، وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فضل الرحمان کو عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہیے، جو تقریر فضل الرحمان نے چوک میں کرنی تھی، وہی بات عمران خان نے اقوام متحدہ میں پوری دنیا کے سامنے کی۔
انہوں نے کہا ہمارے معاشرے کا ایک بڑا حصہ چور ہے، پتا اس وقت چلتا ہے جب اقتدار میں آتا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا ریلوے میں 500 پولیس اہلکار بھرتی کر رہے ہیں، ریلوے کو خسارے سے نکالنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، عمران خان کو کہا ہے اگلا الیکشن ایم ایل ون پر لڑنا ہے، ایم ایل ون غریب آبادی سے گزر رہی ہے، جہاز کی تمام پروازیں منسوخ ہو جاتی ہیں مگر فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم مسافر لیکر جا رہے ہیں، ایم ایل ون کے آنے سے سگنل سسٹم بہتر ہوگا، نئے پل اور کراسنگ بنیں گے۔وزیر ریلوے شیخ رشیدنے کہا گرفتاریوں کا موسم چل رہا ہے معلوم نہیں کہ اب کس کی باری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو پیغام بھجوادیا کہ اسلام آباد کا رخ نہ کریں۔