پشاور(عکس آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 29جولائی کو کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ بھونڈے اندازسے پیش کیاگیا، ہلڑبازی کاسلسلہ اب بلوچستان پہنچ گیاہے،بلوچستان میں بکتربندگاڑیوں سے اسمبلی کے دروازے توڑے گئے،دھاندلی سے پیداحکومتیں یہی کرداراداکرسکتی ہیں،دھاندلی کرکے نااہل لوگوں کوپارلیمنٹ میں بٹھادیاگیا،اس حکومت کے برقراررہنے کاکوئی جوازنہیں،مہنگائی کاپہاڑگرنے والاہے،یہ صرف باتیں کرتے رہیں گے، کسی مسافرکے اترنے سے سفرنہیں رکتا،پی ڈی ایم اپنی جگہ پرقائم ہے،4جولائی کوسوات میں تاریخی اجتماع ہوگا۔
اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بجٹ بھونڈے اندازسے پیش کیاگیا،پارلیمنٹ کی توہین اورتضحیک کی گئی،شہبازشریف کی جانب سے اے پی سی کی تجویزکی تائیدکرتے ہیں،بجٹ جھوٹ کاپلندہ تھا،حکومت نے ہلڑبازی کاسہارالیا، اس حکومت کے برقراررہنے کاکوئی جوازنہیں، ہلڑبازی کاسلسلہ اب بلوچستان پہنچ گیاہے،بلوچستان میں بکتربندگاڑیوں سے اسمبلی کے دروازے توڑے گئے،دھاندلی سے پیداحکومتیں یہی کرداراداکرسکتی ہیں،دھاندلی کرکے نااہل لوگوں کوپارلیمنٹ میں بٹھادیاگیا،4 جولائی کوسوات میں تاریخی اجتماع ہوگا، 29جولائی کوکراچی میں پی ڈی ایم کابڑااجتماع ہوگا، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نئی نسل کومنصوبے کے تحت گمراہ کیاگیا ہے، مہنگائی کاپہاڑگرنے والاہے،یہ صرف باتیں کرتے رہیں گے،اس حکومت کے برقراررہنے کاکوئی جوازنہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی مسافرکے اترنے سے سفرنہیں رکتا،پی ڈی ایم اپنی جگہ پرقائم ہے۔