سنیٹر مشاہد اللہ خان

مولانا فضل الرحمان کا سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر افسوس اور دکھ کا اظہار

اسلام آباد (عکس آن لائن)جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سینئر سیاستدان ،مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سنیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مرحوم اچھے دوست ، نڈر سیاستدان اور متحرک رہنماء تھے،مرحوم کی جمہوریت کے لئے طویل سیاسی جدوجہد کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے تھے۔

انہوںنے کہاکہ مشاہد اللہ خان کی پارلیمان کی طویل خدمات سیاست کے طلباء کے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کریم کے حضور دعا گو ہوں کہ مرحوم کو اعلیٰ علیین میں مقام عطاء فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ برابر کا شریک ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں