مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کا آصف زرداری سے رابطہ،حکومت مخالف تحریک تیز کرنے پر اتفاق

کراچی(عکس آن لائن ) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس کے دوران حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے پر اتفاق کیاگیا۔

مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری میں ہونے والی گفتگو میں ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں نے پانچ فروری کو پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بھی مشاورت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں