اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے ، وہ لسی پیتے گئے اور کھانے کھاتے گئے اور 22 نمبر بنگلے میں رہائش پذیر رہے، پتہ چلا ہے کہ چوروں کی مجلس ہو رہی ہے ، اس میں ابو بچاﺅ تحریک کو سامنے لایا جائے گا،کوئی اپنی کرپشن کا دفاع کرے گا۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہا وس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ پتہ چلا ہے کہ چوروں کی مجلس ہو رہی ہے ، اس میں ابو بچاﺅ تحریک کو سامنے لایا جائے گا،کوئی اپنی کرپشن کا دفاع کرے گا ،مراد سعید نے کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ جب وزیراعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپس آئے گے تو پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی ، مراد سعید نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی بدحالی آئی، مراد سعید نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے حادثاتی چیئرمین کبھی کہتے ہیں لاتیں چلا دوں گا اور کبھی کہتے ہیں آنکھیں نکال دوں گا ، مراد سعید نے کہا کہ اوبامہ کے سامنے پرچی نکالتے ہوئے نواز شریف کا سر جھکا ہوتا تھا ،
آصف زرداری جب امریکہ جاتے تھے تو وہ پاکستان کا مقدمہ نہیں لڑتے تھے ، گیلانی کہتے تھے ڈرون حملے کریں ہم پارلیمنٹ میں شور مچاتے جائیں گے ، مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے ، وہ لسی پیتے گئے اور کھانے کھاتے گئے اور 22 نمبر بنگلے میں رہائش پذیر رہے مراد سعید نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سجن جندال بغیر ویزہ کے یہاں آیا تھا ، مودی کو نواسی کی شادی پر بلا یا گیا تو یہ بھول گیا تھا کہ کمشیرمیں کیا ہو رہا ہے ، پرچی والے سے بات ہی نہیں ہو سکتی تھی،مراد سعید نے کہا کہ ہزاروں پاکستانیوں نے عمران خان کا امریکہ استقبال کیا ، عمران دنیا میں پاکستانیوں کا بیانیہ لے کر گیا ،
آج پاکستانی قوم سراٹھا کر زندگی گزار رہی ہے،ہمارا سر فخر سے بلند ہوا ہے ، مراد سعید نے کہا کہ کشمیر کو آج حقیقی معنوں میں سفیر ملا ہے، اپوزیشن سے یہ چیزیں ہضم نہیں ہوتی ان کو این آر او چاہیئے ، آج پاکستان کو عزت مل رہی ہے ،احسن اقبال کیوں شور مچا رہے ہیں ، شہباز شریف ان کے بھائیوں کو ٹھیکے دیتا رہا اس بات کا کوئی جواب نہیں ، 24 ہزار ارب سابقہ حکومتوں نے قرضہ لیا ،آج معیشت مستحکم ہو رہی ہے ، جنہوں نے ملک کو لوٹا تھا ان کا احتساب ہو رہا ہے،مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کشمیر کا سفیر بن کر گئے، آج بھارت کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے عمران خان لے کر آئے ، مودی نئے دور کا ہٹلر ہے ،
ملیحہ لودھی کو ہٹائے جانے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس بارے میں فارن آفس بتا سکتا ہے ، مراد سعید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں ، انہوں نے کشمیر کا کبھی نام نہیں لیا، عمران خان صحت کارڈ لے کر آئے، اس پروگرام کا آغاز پورے پاکستان میں ہو چکا ہے ، ادارے اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو رہے ہیں