اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے گالی دی ،ایسی توقع نہیں تھی ،اپنے الفاظ واپس لیں ۔ ایک انٹرویو میں قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ہم اپوزیشن جماعتوں کوساتھ لیکرچلناچاہیے ہمارے آپس کے اختلافات سے حکومت کوفائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ محمدزبیر، احسن اقبال، شاہدخاقان عباسی کا رویہ دیکھ لیں، ان کارویہ ایساہے کہ پی ڈی ایم سے آپ نکلتے کیوں نہیں ہیں اپنی بے عزتی سمجھتاہوں کہ محمدزبیرکہہ رہے ہیں آپ پی ڈی ایم نہیں ہیں اگر احترام کا رشتہ نہ ہوتاتومیں بھی بتاتاکس کاباپ کون ہے؟۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے مطالبہ ہے اپنے الفاظ واپس لیں، فضل الرحمان سے ایسی توقع نہیں تھی انہوں نے گالی دی ہے ہمیں پی ڈی ایم سے کالنے کیلئے (ن )لیگ نے منصوبہ بنایا خاعتراف کرلیں۔