لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی کے شعبے کو ٹک ٹاک کی طرز پر اپنانے والوں کا مستقبل بھی اسی طرح ہوتا ہے ، گائیکی کے فن پر گرفت کرنے کیلئے گھنٹوں ریاضت کرنا پڑتی ہے اور پھر بھی یہ ڈرہوتا ہے کہیں کوئی کمی نہ رہ جائے ۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ جو حقیقی معنوںمیں گائیکی کے شعبے میں آنا چاہتے ہیں میں نے ہمیشہ ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ہے، گائیکی کا شعبہ اتنا آسان نہیں جتنا اسے سمجھ لیا گیا ہے ، موسیقی کو پارٹ ٹائم کام سمجھنے والے اس فن کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ فن گائیکی میں پاکستانی گلوکاروں نے نہ صرف بر صغیر بلکہ پوری دنیا میں نام کمایا ہے اور کئی دہائیوں بعدآج بھی ان گلوکاروں کے گیت گنگنائے جاتے ہیں ۔ نئے آنے والوں کو مقام حاصل کرنے کیلئے بھرپور لگن سے کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- روس یوکرین تنازع میں اضافے کا خدشہ ہے ،ہنگری اور پولینڈ کے وزرائے اعظم
- ماحولیاتی بحران کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ یکجہتی اور تعاون ہے،چینی نمائندہ
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب