لاہور(عکس آن لائن)رواں ماہ پاکستان کا 75 ویں یوم آزادی منایا جائے گا ایسے میں یوم آزادی سے قبل موسیقار بلال مقصود نے قومی ترانے کا مطلب آسان الفاظ میں سمجھادیا۔اگست 1954 کو ریڈیو پاکستان سے پاکستان کا قومی ترانہ پہلی مرتبہ نشر ہوا جس کے بول حفیظ جالندھری نے لکھے تھے جبکہ دھن احمد غلام علی چاگلہ نے تیار کی تھی۔قومی ترانے کو ہر پاکستانی گنگناتا ہے جو دراصل فارسی زبان میں تحریر کیا گیا اس کے اندر کل15مصرعے ہیں جبکہ اس میں صرف ایک لفظ ہماری قومی زبان اردو کا ہے تاہم ایسے بہت سے لوگ ہیں جنہیں ترانے کا مطلب نہیں پتہ ہوگا ۔
موسیقار بلال مقصود نے انسٹاگرام پر قومی ترانے کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فارسی زبان پر مشتمل ترانے کا مطلب آسان الفاظ میں سمجھادیا۔اپنی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہمارا قومی ترانہ فارسی میں لکھا گیا ہے اس لیے ہم میں سے اکثر اسے سمجھنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔انہوں نے مزید یہ لکھا کہ یہاں میں نے مختصراً اس کا مفہوم بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ امید ہے کہ اس کی وجہ سے آپ پاکستانیت کے اصل جوہر کو سمجھیں گے۔