ڈیرہ اسماعیل خان (عکس آن لائن) طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ موسم کی تبدیلی گلے کی خرابی مختلف بیماریوں کا موجب بن سکتی ہے ان بیماریوں سے بچاؤ کے لئے احتیاط واحد راستہ ہے، موسم کی تبدیلی کے باعث تھوڑی سی غفلت انسانی گلہ خراب کر سکتی ہے اس لئے شہریوں کو چاہیے کہ وہ کھانے پینے کی اشیاء میں احتیاط برتیں خصوصاً بچوں کو آئس کریم اور ٹھنڈے مشروبات سے دور رکھیں۔
،انہوں نے کہا کہ گلے کی خرابی مختلف بیماریوں کی ایک بڑی وجہ فضائی آلودگی بھی ہے، اکثر دیکھا گیا ہے کہ سینٹری ورکرز کی بڑی تعداد کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کی بجائے اسے آگ لگا کر تلف کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کیوجہ سے فضائی آلودگی پھیلتی ہے اور جو دھواں اٹھتا ہے وہ گلے کی خرابی کا موجب بنتا ہے سکولوں کے باہر غیر معیاری اشیاء کی فروخت بھی بچوں کے گلے کی خرابی کا موجب بنتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ والدین بچوں کو یہ باور کرائیں کہ بازاری اشیاء کھانے سے یہ بیمار پڑسکتے ہیں، اسی طرح کھانا کھانے سے پہلے ہاتھوں کا صابن سے دھونا بھی مختلف بیماریوں سے محفوظ بنا سکتا ہے۔