قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کمادکے کاشتکاروں پر زوردیا ہے کہ وہ کمادکی فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ ماہ جون وجولائی کے دوران موسمی شدت کے پیش نظر پانی کی کمی کیوجہ سے کمادکی فصل بہت متاثر ہوتی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصور احمد نوید امجد نےبتایاکہ کمادکی فصل کو سال میں اوسطا 16مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اگرموسمی شدت اورفصل کی ضرورت کے مطابق کماد کی فصل کو سیراب کیاجائے تو گنے کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جون و جولائی کے علاوہ مارچ’اپریل میں تین ہفتے’ مئی تا اگست تک دوہفتے’ ستمبرسے اکتوبر تک فی ہفتہ وار ‘نومبر سے فروری تک 6سے 7ہفتے تک پانی دینا نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کی اشد ضرورت ہوتی ہے، تاکہ اس کے بہترین فوائد اورمطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں پانی کے تناسب کا خاص خیال رکھنا چاہئیے، کیونکہ ان ایام میں زیادہ پانی دینے سے گنے کو کیڑا لگنے کا بھی خدشہ رہتا ہے۔