اسلام آباد (عکس آن لائن) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 6ارب 4 کروڑ80 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔
حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران7 ارب 57 کروڑ 92 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے لئے 6 ارب،گرین پاکستان واش سٹریٹیجک پلاننگ کے قیام کیلئے 80 لاکھ روپے، جیومیٹک سنٹر کے قیام کے لئے 25 لاکھ وپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔