لاہور(عکس آن لائن) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ موذی مرض کو شکست صرف گھر وں میں رہنے اور سماجی فاصلے رکھنے سے دی جا سکتی ہے، پنجاب حکومت نے شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدام کیا ہے،شہری حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کر کے خود بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کو محفوظ بنائیں۔
ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ اپوزیشن آج بھی سیاست چمکانے کی کوششوں میں مصروف ہے – پاکستان کے عوام اپوزیشن رہنماوں کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں –
اپوزیشن جماعتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو یکسر نظر انداز کیا ہے – انہوں نے کہاکہ پوری قوم اپنے ادوار مےںکرپشن کی انتہا کرنے والوں کا حساب چاہتی ہے ۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ےہ نےا پاکستان ہے ،ےہاں سب قانون کے تابع ہےں اور تبدیلی یہی ہے کہ اپنے وقت کے حکمران بھی کرپشن کے الزام مےںپکڑ میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس نے بھی کرپشن یا غلط کام کیا ،اسے انجام بھگتنا ہوگا، اپوزیشن حکومت کی مقبولیت سے خوف زدہ ہو کر سازش میں مصروف ہے ،
ملک کا پےسہ لوٹنے والے تمام سےاستدان اکٹھے ہوگئے ہیںلےکن حکومت عوامی طاقت سے کھڑی ہے، انہوں نے کہاکہ عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آنے والوں کو کسی دھرنے کی فکر نہیں ہے ،ملک بھر کے عوام حکومت کے ساتھ ہیں، ایک سال میں حکومت نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہر سطح پر عوام کی فلاح کے لئے اقدامات کئے ہیں،ملک میں ایمانداری کاکلچر فروغ دیا ہے اور ہر کام اب میرٹ پر ہورہا ہے، ماضی کی لوٹ کھسوٹ کی سےاست کو ہم نے دفن کردیا ہے ۔