اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ نظریے کو تسلیم کررہی ہے، یہ خطے کے امن اور استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہے،80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی نریندرمودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے عالمی جریدے دی اکانومسٹ کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا دنیا اب برملا تسلیم کررہی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں غیرجمہوری اور فاشسٹ نظریہ مسلط کیاجارہا ہے۔ یہ خطے کی سلامتی اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔80 لاکھ کشمیری اور بھارت میں بسنے والے مسلمان پہلے ہی مودی کی سفاک پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔