منموہن سنگھ

مودی حکومت کی تفرقہ انگیز پالیسی سے عوام کا مستقبل تاریک: منموہن سنگھ

نئی دہلی(عکس آن لائن)ہندوستان کے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی تفریق والی پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے ملک معاشی کساد بازاری کے بحران میں پھنس گیا ہے جس کی وجہ سے عوام کی امیدیں گرد آلود ہوئی ہیں اور ان کا مستقبل تاریک نظر آتا ہے۔

منموہن سنگھ نے نئی دہلی میں ایک پروگرام میں کہا کہ ملک میں مندی کی وجہ سے چین سے درآمد(امپورٹ)تیزی سے بڑھا ہے۔ اس مدت میں درآمد 1.22 لاکھ کروڑ روپے بڑھا ہے۔ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے روزگار کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے اور نوجوان کم پیسوں میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔ دیہی علاقوں میں مایوسی کا ماحول ہے اور بے روزگاری عوام کو بھٹکنے پر مجبور کر رہی ہے۔

در ایں اثنا ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی ریلی سے خطاب میں کانگریس اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے زیادہ تر لیڈر آج آپس میں ایک دوسرے سے نبرد آزما اور مفاد پرستی میں مصروف ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں