مشال ملک

مودی جان لے کشمیری ماں بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو پر مرمٹنا جانتے ہیں، مشال ملک

اسلام آباد(عکس آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہینت آشکار کردی ہے، مودی جان لے کشمیری ماں بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو پرمرمٹنا جانتے ہیں، دنیا بھارت کی ذلیل اور گندی سوچ کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے سابق بھارتی فوجی افسر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر ایس ایس اور ہندوتوا فسطائی سوچ بے نقاب ہونے لگی ہے ، بھارتی فوجی افسر نے مودی کی گندی ذہینت آشکار کردی۔مشال ملک کا کہنا تھا کہ مودی سرکاراور حواری جانور کہلانے کے بھی مستحق نہیں ، 106 دن سےتشدد اور لاک ڈان کشمیریوں کا جذبہ ماند نہیں کرسکا ، کشمیر میں نہ انٹرنیٹ ہے نہ کوئی اور ذرائع مواصلات بحال ہے۔حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مزید کہا کہ مودی جان لےکشمیری ماں بہنوں اور بیٹیوں کی آبرو پرمرمٹنا جانتے ہیں ، دنیا بھارت کی ذلیل اور گندی سوچ کا نوٹس لے۔

یاد رہے گذشتہ روز بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے کھلے عام کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کی تھی۔بعد ازاں وہاں موجود شرکا نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت اور مذمت کی جبکہ پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

دوسری جانب سوشل میڈیاپرسابق بھارتی جنرل کےبیان کی دنیا بھر میں شدیدمذمت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سنہا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں