خواجہ سلمان رفیق

موجود ہیلتھ انشورنس پروگرام میں نقائص کو دور کرنے کی ضرورت ہے’خواجہ سلمان رفیق

لاہور ( عکس آن لائن) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سی او اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی شعیب جاوید حسین نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان، سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ، ڈپٹی سیکرٹری ولید بیگ، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق اور ڈویژنل ہیڈ سلک اشعر موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور سی او اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی شعیب جاوید حسین کے درمیان ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری لانے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہیلتھ انشورنس پروگرام میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ صحت کارڈ کا منصوبہ میاں محمد نواز شریف نے سب سے پہلے شروع کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہیلتھ انشورنس پروگرام کے حقیقی ثمرات عام عوام تک پہنچانا چاہتی ہیں۔ صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ موجود ہیلتھ انشورنس پروگرام میں نقائص کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

ہیلتھ انشورنس پروگرام کو انشاء اللہ عام عوام کیلئے سود مند بنائیں گے۔ اصلاحات کے بعد بزنس نجی سے سرکاری شعبہ میں آنا شروع ہو گیا ہے۔ سی او اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی شعیب جاوید حسین نے کہاکہ ہیلتھ انشورنس پروگرام کے حوالے سے حکومت پنجاب کے ساتھ مکمل کوآرڈی نیشن میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں