عمران اسماعیل

موجودہ حکومت نے گستاخانہ بیان پر کسی اعلی فورم سے اب تک رجوع نہیں کیا، عمران اسماعیل

کراچی (نمائندہ عکس ) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے گستاخانہ بیان پر کسی اعلی فورم سے اب تک رجوع نہیں کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں عمران اسماعیل نے لکھا کہ مودی حکومت کی اسلام دشمن پالیسی پرموجودہ حکومت نے مکمل چپ سادھ لی ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران اسماعیل لکھتے ہیں کہ ایک طرف گستاخانہ بیان پرمسلم ممالک انڈین پروڈکٹس کا بائیکاٹ کررہے ہیں تو وہی مودی کے یاربھارت سے تجارت شروع کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے گستاخانہ بیان پرکسی اعلی فورم سے رجوع تک نہیں کیا ، بلاول اس پراپنی پوزیشن واضح کریں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں