ہمایوں اخترخان

موجودہ حکومت اصلاحات پر عمل پیراہے ،ماضی کی طرح معیشت پر کسی طرح کا کاسمیٹیکس لیپ نہیں کیا گیا ‘ہمایوں اخترخان

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ کوروناکی وباء کے باوجود پاکستانی معیشت اپنی بحالی کا سفرشروع کرچکی ہے ،ہر طرح کی برآمدات ،زرمبادلہ اورلارج سکیل مینوفیکچرننگ میں اضافہ ہوا ہے ،موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آئوٹ لک مستحکم قرار دیا ہے جبکہ دیگر عالمی ادارے بھی اسی طرح کی مثبت پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موڈیز نے اپنی رپورٹ میں سال 2022 میں پاکستان کی معاشی نمو بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے جو نام نہاد تجربہ کاروں کی آنکھوں سے بغض کی بندھی ہوئی پٹی کھولنے کیلئے کافی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ سال 2020 میں بینکوں کے ڈیپازٹس میں 22 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بینکوں نے 338 ارب روپے مالیت کے قرضے فراہم کیے جو سال کے اختتام پر 4 فیصداضافے یسے8496 ارب ہوگئے۔یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا حکومت پر اعتماد ہے اور معاشی سرگرمیاںجاری ہیں اورانہیں عروج مل رہا ہے ۔ بینکوں کی سرمایہ کاری 31 فیصد اضافے سے 11552 ارب رہی۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح معیشت کو مصنوعی طریقے سے بڑھاچڑھا کر پیش کرنے کی بجائے اصلاحات کے ذریعے حقیقی معنوں میں معیشت کوبنیاد فراہم کی ہے ، حکومت نے معیشت پر کسی طرح کاکاسمیٹیکس لیپ نہیں کیا اور غیر ملکی سرمایہ کار بھی پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں