لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان کے پاس وزیر اعظم عمران خان کے سوا کوئی آپشن نہیں اور وہ عوام کی امید ہیں ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا بیانیہ صرف اپنے مفادات اور کرپشن بچانا ہے جسے عوام مسترد کر چکے ہیں،آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی جانب سے اصلاحات ،معاشی اہداف اورسٹرکچرل بنچ مارکس حاصل کر نے کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا کہ پاکستان درست سمت میں گامزن ہے،
ترک صدر کا دو طرفہ تجارت کا حجم 5ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار خوش آئند ہے ،پاکستان سیاحت کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کےلئے برادر ملک ترکی کے تجربات سے استفادہ کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں حلقہ این اے 131سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنما?ں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے قومی خزانے کو محفوظ کیا ہے ،
سابقہ ادوار میں کرپشن کی آبیاری کی گئی جبکہ موجودہ حکومت اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے کوشاں ہے ، وزیر اعظم عمران خان نے اپنی لازوال جدوجہد سے عوام کو کرپشن کے خلاف شعور دیا اور یہی وجہ ہے کہ کرپشن میں لتھڑی ہوئی اپوزیشن کو آج اپنی سیاسی بقائ کا سامنا ہے۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت گزار لیا ہے اور اب معاشی بہتری کی اشاریے نمایاں ہو رہے ہیں۔ترک صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک میں تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ملائیشیائ اور ترکی سمیت دیگر ممالک کی تائید سے کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی موقف کی تقویت ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر آنے والے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی رپورٹ تعصب کی وجہ سے منفی پراپیگنڈا کرنےوالی اپوزیشن کی آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ چند ماہ میں اصلاحات کے لیے اقدامات اٹھائے اور ترقیاتی و سماجی اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔