مخیر حضرات

موجودہ حالات میں مخیر حضرات غرباءکے ساتھ مالی معاونت کریں، مولانا قاری محمد رفیق نفیسی

چناب نگر(نمائندہ عکس آن لائن)موجودہ حالات میں مخیر حضرات غرباءکے ساتھ مالی معاونت کریں غرباءکی کفالت سنت رسولﷺ ہے دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت صدقہ جاریہ ہے

چیئرمین انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان مولانا قاری محمد رفیق نفیسی کا خانقاہ سید نفیس الحسینیہ المکیہ میں ماہانہ تقسیم راشن کی تقریب سے خطاب انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان کی طرف سے نو مسلمین مستحقین ،بیواوں میں ماہانہ راشن اشیائے خوردونوش گھر گھر تقسیم کیا گیا اور وظائف دیے گئے اس موقع پر چیئر مین انوار ختم نبوت پاکستان مولانا قاری محمد رفیق نفیسی، مولانا قاری محمد عتیق نفیسی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عظیم عبادت صدقہ جاریہ ہے دین اسلام امن و سلامتی ، اخوت و بھائی چارے خدمت خلق کا درس دیتا ہے سیرت نبویﷺ امت مسلمہ کے لئے بہترین نمونہ آپﷺ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے

حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل میں دنیا و آخرت کی کامیابی پوشیدہ ہے ختم نبوت پر ایمان لانے والے ہمارے مسلمان بھائی ہیں نو مسلمین کی خدمت ختم نبوت کی خدمت ہے ختم نبوت کی خدمت رسالت مآب ﷺ کی ختم نبوت کی چوکیداری ہے ناموس رسالتﷺ کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیں گے ہم نے اپنی ساری زندگی ختم نبوت کی چوکیداری کے لئے وقف کر دی ہے ختم نبوت کی چوکیداری شفاعت محمد ﷺ کا ذریعہ ہے امت پر رحمت و شفقت اسوہ حسنہ ہے غرباءکی خدمت جان ومال میں برکت کا باعث ہے اللہ کے نزدیک سب سے مقبول ترین عمل خلق خدا کی خدمت کر نا ہے نو مسلمین کی خدمت تحریک ختم نبوت کی معاونت ہے اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے رزق میں برکت اور خرچ کرنے والوں پر اللہ کی خاص رحمتوں کا نزول ہوتا ہے

آخر میں 70خاندانوں کے سینکڑوں افراد میں انوار ختم نبوت ٹرسٹ پاکستان کی طرف سے ماہانہ راشن اشیائے خوردونوش اور مستحقین بیواوں میں نقد وظائف تقسیم کیے گئے ملکی ترقی و سالمیت کے لئے خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں