عثمان بزدار

موجودہ حالات میں عثمان بزدار کی تلاش گمشدگی کا اشتہار دیا جائے’ عظمیٰ بخاری

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عثمان بزدار کی تلاش گمشدگی کا اشتہار دیا جائے،ان حالات میں 12 کروڑ کا صوبہ لاوارث ہے ،یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی اور گھی کی شدید قلت کا سامنا ہے،حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر گھی،چینی،بیسن اور آٹے کو دیگر اشیاء کی خریداری سے مشروط قراردے دیاہے ،رمضان پیکج کے نام پر عمران نیازی نے قوم کو جھانسہ دیا ہے۔ا پنے بیان میڈیا اور انتظامیہ کو اطلاع کرکے خادمہ باجی پھر رمضان بازار کا دورہ کریں گی ،جس طرح پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں ایک فراڈ تھا،

رمضان بازاروں کی طرح یوٹیلٹی سٹورز پر بھی گھنٹوں انتظار کے بعد دو کلو چینی اورایک کلو گھی مل رہا ہے ،عمران خان تو نالائق ہیں عثمان بزدار اس سے بڑے جھوٹے ثابت ہوئے ،شہبازشریف نے روزہ داروں کو سستی اور معیاری اشیاکی فراہمی کیلئے رمضان بازاروں کا منصوبہ شروع کیا،ماہ مقدس میں شہبازشریف اور ان کے وزراء خود رمضان بازاروں کی ہنگامی دورے کرتے تھے لیکن عثمان بزدار اور ان کے وزراء بند کمروں میں بیٹھ کر رمضان بازاروں میں دودھ اور شہد کی نہریں بہارہے ہیں،سلطنت عمرانیہ کے چمچے جعلی بیانات اور پریس ریلیز جاری کراکے عوام سے واہ واہ کی امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں