موبائل فونز

موبائل فونز کی درآمدات میں 69.25 فیصد اضافہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 69.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے
شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں جولائی تا دسمبر 2019ء-04 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 616.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2018ء-04 کے دوران درآمدات کا حجم 364 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 6ماہ کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 252.1 ملین ڈالر یعنی 69 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں