مقصود چپڑاسی

منی لانڈرنگ کیس ، رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی کے اکاونٹ کھلوانے اور جمع رقم کے حوالے سے تفصیلات کے سامنے آگئیں

لاہور (کورٹ رپورٹر)منی لانڈرنگ کیس میں رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی مقصود کے اکاونٹ کھلوانے اور جمع رقم کے حوالے سے تفصیلات کے سامنے آگئیں،نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے بینکرز کے بیانات اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں جمع کرا دیے ، جس میں بتایا گیا کہ مقصود چپڑاسی کے 7مختلف اکاونٹ میں رقوم جمع ہوتی رہیں۔بینکرز کے بیانات میں کہا گیا کہ مقصود چپڑاسی ہر اکاونٹ کے لیے اپنا بزنس اور سالانہ ٹرن اوور مختلف ظاہر کرتارہا اور مختلف بینکوں میں رمضان شوگر مل نے ہی اکاونٹ کھلوانے کے لیے مقصود چپراسی کو ریفر کیا۔

بینکرمحمداعجاز نے بتایا کہ رمضان شوگر ملزکا کیش بوائے مزمل اکاﺅنٹ کھلوانے کے لیے بینکرز کو دھمکاتا رہا جبکہ ایک اکاونٹ کے لیے مقصود چپراسی نے خودکورمضان ملز کاشوگربروکر ظاہر کیا جب رمضان شوگر ملز نے تصدیق کی تو کوئی دستاویز فراہم نہ کی گئی،بینکرنوید وہاب نے بیان میں کہا کہ چنیوٹ میں مقصود کے اکاﺅنٹ میں مشکوک ٹرانزیکشنز پرڈیبٹ بلاک کر دیا، جس کے بعد مقصود چپراسی نے اکاﺅنٹ کو بزنس اکاونٹ میں تبدیل کرا کردوبارہ کھلوا لیا۔

بینکر تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مقصود احمد 2017میں چنیوٹ کے نجی بینک آیا ، اس کے دستخط اردو میں ہونے پراس کو فوٹو اکاﺅنٹ کھولنے کا کہا گیا تو مقصود نے کہا وہ سادہ اکاﺅنٹ کھلواناچاہتا ہے کیونکہ اس کو استعمال کوئی اور کرے گا۔تنویرحسین نے بتایا کہ انکارپرمقصوداوررمضان شوگرملزکے کیش بوائے مزمل نے عملے کوڈرایادھمکایا اور مقصود نے انگلش دستخط کے ساتھ نیافارم دے کراپنی کمپنی کے نام پر اکاونٹ کھلوا لیا۔بینکر نے کہا کہ ایک اکاونٹ میں 70ہزارماہانہ اورسالانہ ٹرن اوور 13لاکھ لکھا، مگر اصل ٹرن اوور 360ملین تھی۔

عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں بینکرمحمدہشام نے بتایا کہ مقصود چپراسی نے ایک اکاونٹ کاسالانہ ٹرن اوور 12ملین ظاہر کیا، اصل ٹرن اوور463ملین ہوئی، ایک اکاونٹ میں مقصود نے13لاکھ ٹرن اووظاہرکیامگر سالانہ ٹرن اوور1064ملین تھا جبکہ ایم سی بی میں کے اکاﺅنٹ میں مقصود نے 1.5ملین ٹرن اوور لکھا، اصل میں 772ملین تھا۔بینکرزنےرمضان شوگر ملز کے کیش بوائے مزمل کی جانب سے ہراساں کرنے کا بیان دیا ، جس میں بتایا کہ مزمل شہباز شریف فیملی کا ملازم تھا ڈرا دھمکا کر بینکرز سے کام کراتاتھا اور وہ ہی مختلف ملازمین کے نام پر کھلے اکاﺅنٹس میں لین دین کرتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں