مالے(عکس آن لائن)مالدیپ کے سابق صدر عبداللہ یامین کو منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچ برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق صدر پر ایک ملین امریکی ڈالر تک کی رقم غیر قانونی طریقے سے اپنے بینک اکاونٹ میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران ان کو مجرم قرار دیا۔
حکام نے ساٹھ سالا سابق صدر کے دیگر بینک اکاونٹس بھی بلاک کر دئیے، جن میں تقریبا 6.5 ملین ڈالر جمع ہیں۔ سیاسی اور مالیاتی تعاون کے لیے چین پر انحصار کرنے والے مالدیپ کے سابق صدر کے دور حکومت میں شروع کیے گئے متعدد منصوبوں میں مالی بدعنوانی کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔ عبداللہ یامین سیاحت کے لیے مشہور اس ملک پر پانچ برس تک حکومت کر چکے ہیں۔ تاہم گزشتہ برس کے انتخابات میں ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔