منکی پاکس کی روک تھام ،وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم کی ہدایت پر انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کو اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں –
ڈین آئی پی ایچ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ کے افسران کی شرکت ۔
آئی پی ایچ میں ایک ہفتہ کے اندر ڈیزیز مانیٹرنگ سینٹر قائم کیا جائیگا جو روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیکر الرٹ جاری کرےگا ۔
آئی پی ایچ منکی پاکس کی سرویلنس ، ہیلتھ ایجوکیشن ، مانیٹرنگ اور تشخیص بارے ٹریننگ ما ڈیولز فوری طور پر تیار کرے گا ۔
انسٹیٹیوٹ میں سول ایوی ایشن اور ریسکو 1122 سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے سٹاف کو تربیت فراہم کرے گا ۔
تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں کے فوکل پرسنز کو منکی پاکس بارے آئی پی ایچ میں تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ ۔
فوکل پرسنز کی تربیت 2 مئی منگل کو ہوگی ۔
عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، احتیاط برتیں ، ماسک استمال کریں ۔ ڈین ڈاکٹر زرفشاں طاہر ۔