منڈی بہاوالدین(نمائندہ عکس آن لائن )کرونا وائرس میں دیہاڑی دار بیواوں یتیموں بزرگوں کو بے آسرا نہیں چھوڑیں گے ۔ہم نے لاک ڈاون کے دوران غریب عوام اور دیہاڑی دار لوگوں کی اس طرح خدمت کی کہ دینے والے ہاتھ کو لینے والے ہاتھ کا علم نا ہوسکا عوام کی خدمت خداوند تعالی کی خوشنودی کیلئے کی انشااللہ تعالی ہم کسی بھی حق دار کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے
ان خیالات کا اظہار العصر مال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پریس کانفرنس کے دوران سی ای او حسن رضا بخاری اور محسن رضا گوندل ڈائریکٹر نے صحافیوں کو بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئیے کیا چیئر مین حاجی ریاض احمد عابد رحمان رانجھہ ڈائریکٹر فنانس ظفرآقبال گوندل ڈائریکٹر ایڈ من خالد محمود لنگڑیال ڈائریکٹر عنائت الرحمن ڈائریکٹر حمزہ علی۔
محمود الحسن بخاری غلام عباس للّٰہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر سی ای او حسن رضا بخاری نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ العصر مال ڈویڑن گوجرانوالہ کا سب سے بڑا اور خوبصورت منصوبہ ہے ہماس مال کو جلد از جلد اور وقت سے پہلے مکمل کرنا چاہتے ہیں اللہ کے فضل وکرم سے العصر مال کی بکنگ مکمل ہوچکی ہے اب یہ مال آخری مر اہل میں ہے انہوں نے بتایا کہ العصر مال کی بیسمنٹ میں گاڑیوں کے کھڑے ہونے کیلئے پارکنگ بنائی گئی ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے العصر مال کے فرنٹ اور بیک پر ہر دوکان کے آگے کافی جگہ۔ چھوڑی ہوئی ہے جہاں گاڑیوں کو کھڑا کرنے کی جگہ ہے ہمیں اگر حکومت اجازت دے تو ہم چیمہ چوک پر اشارے لگا کر ٹریفک کنٹرول کریں اتنی بڑے مال کیلئے ہم اپنے فیڈر سے بجلی حاصل کریں گے تاکہ ہمارے نظام میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے۔