لاہور(عکس آن لائن)نامور اداکارہ مناہل خان نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ڈرامہ سیریل ” جلن ” میں میرے منفی کردار کو بیحدپسند کیا جارہا ہے، یہ کردار ادا کر کے میں نے ایک بڑا رسک لیا ہے کیونکہ میں نے اس سے قبل جو کردار ادا کئے ہیں وہ سب مثبت کردار تھے ۔
ایک انٹرویو میں مناہل خان نے کہا کہ یہ پہلا منفی کردارتھاجسے اداکرنے کی میں نے حامی بھری اور یہ کردار ہٹ ہو گیا او رمیرے پرستار اس کردار کو پذیرائی دے رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میرے خیال میں فنکار کو ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہیے اور جس طرح کا مرضی کردار ہو خود کو اس میں ڈھال لینا چاہیے اور یہی کامیاب اداکار کی نشانی ہوتی ہے ۔