رانا ثنا

منشیات اسمگلنگ کیس، رانا ثنا کے جسمانی ریمانڈ میں14 روز کی توسیع

لاہور(عکس آن لائن) انسداد منشیات کی عدالت نے ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی ہے۔خصوصی جج خالد بشیر نے بطور ڈیوٹی جج ن لیگی رہنما سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت کی اور تفتیشی افسر نے کال ڈیٹا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔

رانا ثنا اللہ کی جانب وکیل سید فرہاد علی شاہ اور اعظم نذیر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے اعظم نذیر تارڑ نے موقف اپنایا ک پولیس میگا فون استعمال کر رہی ہے، پولیس والے 300 بندے ہیں اور وکیل صرف 5 یا 6 ہیں۔جج خالد بشیر نے ریمارکس دیے کہ بحث تو 2 یا 3 وکلا نے ہی کرنی ہے۔اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کیلئے 15 منٹ کا وقت دے دیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ہم 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دے رہے ہیں ملزمان کو 16 نومبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں