شبیر جان

منزل کے حصول کیلئے سمت کاتعین کرنا پڑتا ہے بصورت دیگر انسان ساری زندگی بھٹکتا رہتا ہے ‘ شبیر جان

لاہور(عکس آن لائن)ٹی وی کے سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ منزل کے حصول کیلئے اپنی سمت کاتعین کرنا پڑتا ہے بصورت دیگر انسان ساری زندگی بھٹکتا رہتا ہے ۔ ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہا کہ کیا فلم ، ٹی وی اور اسٹیج میڈیا کاموثر پلیٹ فارم ہے لیکن اس کااس طرح مثبت استعمال نہیں ہو رہا جس کی موجودہ حالات میں ضرورت ہے ۔ شبیر جان نے کہا کہ میں اسی لئے کہتا ہوں کہ ہمیں سب سے پہلے یہ طے کرنا ہوگا کہ ہم نے جانا کس طرف ہے اورجب سمت کا تعین ہوگا تو منزل کاحصول مشکل نہیں ہوگا ۔ ہمیں تعلیم سمیت ہر شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے بلکہ سرجری کی ضرورت ہے کیونکہ اس کے بغیر معاشرے کے بیگاڑ کو درست نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور مہذب قوموں کی فہرست میں شامل ہونے کے لئے ہم یں بڑا وقت درکار ہے اور اس کے لئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں