فواد چو ہدری

منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے،مخصوص نشستوں پر نئے ارکان نامزد کیے جارہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ منحرف ارکان تاحیات نااہل ہوں گے اور مخصوص نشستوں پر نئے ارکان نامزد کیے جارہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور سات دن کے اندر انہیں اپنی پوزیشن واضح کرنے کا کہا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایک ہفتے بعد منحرف ارکان کی نشستوں کو خالی قرار دینے کی کارروائی ہوگی اور تمام ارکان تاحیات نااہل ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر بھی نئے ارکان نامزد کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں