منال خان

منال خان کی دیسی لک میں تصویر وائرل، مداحوں کی تعریف

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ منال خان کی سوشل میڈیا پر لال رنگ کے دیسی لباس میں تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے۔2020ء میں منال خان کے تقریباً سب ہی ڈرامے شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے، منال خان کا رواں سال آنیوالا ہر ڈرامہ ہٹ گیا اور منال خان نے اپنے مداحوں سے بھی کافی داد سمیٹی۔منال خان آج کل نئے پروجیکٹ میں مصروف ہیں جس کی شوٹنگ کسی گاؤں دیہات میں جاری ہے، ڈرامے کی شوٹنگ کی لوکیشن تو کسی کو نہیں معلوم مگر منال خان کے نئے پروجیکٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل رتصاویر سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اب وہ اپنے نئے ڈرامے کسی دیہاتی لڑکی کا کردار ادا کرنے جا رہی ہیں جس کا نام ‘ شمیم’ ہوگا۔منال خان کی جانب سے اسی پروجیکٹ سے متعلق اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ لال رنگ کی شلوار، قمیص اور دوپٹے میں نہایت حسین نظر آرہی ہیں۔منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جبکہ جن میں مداح اْن کے اس نئے روپ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں