اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا مؤقف مسترد کردیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کے لیے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ایف آئی اے کا بتانا ہے کہ تین دفعہ نوٹسز ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ بھی لگا لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے پارٹی فنڈز کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں تاہم عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نا ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- گوادر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کی چائنا میڈیا گروپ اسلام آباد سٹیشن آمد
- ایک بہتر “ڈیجیٹل مستقبل” کے لئے مل کر کام کریں، چینی میڈ یا
- چین نئی توانائی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، چینی میڈیا
- چین کی معیشت نے زبردست صلاحیت اور توانائی کا مظاہرہ کیا ہے، چینی وزارت تجارت
- امریکہ کو ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے، چینی وزارت خارجہ