سینیٹر فیصل جاوید

ملک کے افق پر نیا سورج طلوع ہورہا ہے،حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کردیں،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کردیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ ملک کے افق پر نیا سورج طلوع ہورہا ہے۔

جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ اللہ کرے اسکی کرنیں کرپشن کے عفریت کو ختم کردیں اور یہ سورج روز روز چمکدار اور روشن ہوتا رہے۔ فیصل جاوید خان نے لکھا کہ آج ایک قوم بن رہی ہے، آئیں اپنی پیاری دھرتی کے لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں