اسلام آباد (نمائندہ عکس)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں اور تمام اراکین اسلام آباد میں ہی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی اکثریت عدم اعتماد اور شہبازشریف کی وزارت عظمیٰ کے حق میں بھی ووٹ دے گی۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازش کے الزام کو بھی عوام کے سامنے رکھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا اور یہ بھی فیصلہ کرنا ہوگا کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور وزراء آئین کے خلاف سازش میں ملوث تھے یا نہیں؟۔خیال رہے کہ گزشتہ رات سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا ا?ئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی ہے۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اسپیکر فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں، قومی اسمبلی اجلاس ہرصورت 9 اپریل صبح 10:30 بجے سے پہلے بلایا جائے۔