اسلام آباد(عکس آن لائن)آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ ملک کی ٹیکسٹائل برآمدات 11 ماہ میں 15 فیصد کم ہو کر 15 ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات 11 ماہ میں 15 فیصد کم ہو کر 15 ارب 2 کروڑ ڈالر رہیں۔
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 11 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 17.61 ارب ڈالر ہوئی تھیں۔اپٹما کا کہنا ہے کہ مئی 2023 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 20 فیصد کی کمی ہوئی، مئی 2023 میں 1.31 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئیں۔اپٹما کے مطابق گزشتہ سال مئی میں 1.64 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات ہوئی تھیں۔