اعجاز چوہدری

ملک کو بچانے کے لیے امپورٹڈ حکومت کی رخصتی اور الیکشن ضروری ہیں’سینیٹر اعجاز چوہدری

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے 8ماہ ملکی معیشت اور قوم کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں،ملک کو بچانے کے لیے امپورٹڈ حکومت کی رخصتی اور الیکشن ضروری ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ا مپورٹڈ حکومت کا ملک پر مزید مسلط رہنا ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ ہے،رجیم چینج سے سیاسی بے یقینی پیدا ہوئی اور ملک آج تک اپنے پاں پر کھڑانہیں ہو سکا اور آج سٹاک ایکسچینج کریش ہوئی ہے سرکاری معاملات میں ادائیگیاں ہوں یا فیکٹریوں کا خام مال سب منفی اشاریے دکھا رہی ہیں۔

ملک پر ڈیفالٹ کے خطرات کا آئی ایم ایف بھر پور فادہ اٹھائے گی جس سے سہولتوں کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا طوفان آئیے گا غریب طبقہ پہلے ہی ایک وقت بمشکل کھانا کھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا چلتا رہا تو ملک کی شان و شوکت رسک میں رہے گی عوام کو مہنگائی اور معاشی بد حالی سے بچانے کے لیے انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام غیر نمائندہ پی ڈی ایم کو مسترد کرنے کے ساتھ الیکشن کے موڈ میں ہے۔حکومت کو عوامی پریشر کے سامنے جھکنا پڑے گا اور الیکشن کا اعلان کر نا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں