ڈاکٹر شاہد صد یق

ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے فوری انتخابات کرائے جائیں’ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور ( عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانو ں سے نکالنے کیلئے فوری انتخابات کرائے جائیں، عام انتخابات میں ایک بار پھر عوام کو دھوکہ دینے کیلئے ملک کو کھربوں روپے کا مقروض بنایا جا رہا ہے،عمران خان سچ بول رہا ہے جس کی وجہ سے سب کو برا لگتا ہے اب ہم چور کو چور نہ کہیں تو کیا کہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ نام نہاد تجربہ کار ٹیم نے 8 ماہ میں 45 فیصد مہنگائی کر دی،

22 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کر دیا دیا 2 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں اس نااہل ٹولے سے نجات ضروری ہے جس کی خاطر ہم فوری عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کررہے ہیں ہر پاکستانی موجودہ کرپٹ حکومت سے چھٹکارا چاہتا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ ملک کو بچانے کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ فوری الیکشن کا انعقادہے جب جمہوری ملکوں میں بحران آتا ہے تو عوام کی مرضی کی حکومت لائی جاتی ہے۔انہو ں نے کہاکہ عوام شریف خاندان کی حیثیت جان چکے ہیں۔وفاقی حکومت عوام کو ایک بار پھر اندھیروں کی طرف لے جا رہی ہے،(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے مسائل سے نکلنے کا واحد حل شفاف انتخابات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں