سراج الحق

ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک پر فروخت کردیا گیا،سراج الحق

شیرگڑھ (عکس آن لائن)ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک پر فروخت کردیا گیا،، قرضوں کے ساتھ آئی ایم ایف کے دیگر شرائط کلچر وغیرہ کو بھی پروان چڑھایا گیا ،تبدیلی کے نام پر صرف آئی جیز اور افسروں کو تبدیلی کا شیوہ بنایا گیا ہے،سکول اور مدرسہ کے نصاب میں یکسانیت وقت کی آواز ہے ججوں کے ہاتھوں میں لاڈ مکالے انگریزی قانون کے بجائے قرآن پاک دینگے،جدیدتعلیم، طبقاتی نظام کی آئینہ دار ہے غریب اور امیر کے لئے الگ الگ نظام ہیں۔

ان خیالا ت کااظہار امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جامعہ مفتاح العلوم شیرگڑھ ضلع مردان میں تقریب ختم بخاری شریف کے ایک بڑے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخواہ سینٹر مشتاق احمد خا ن،ضلعی امیر غلام رسول،مہتمم مولانا عبدالبر،شیخ الحدیث مولانا صفی اللہ اور مولانا حسین احمد نے بھی خطاب کیا۔تقریب ختم بخاری شریف میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔فاضل علمائے کرام اور فضلا ء کرام کی دستاربندی کی گئی۔تقریب ختم بخاری سے سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر انگریز کے نظام کو عدالتوں سے ختم کرکے ججوں کے ہاتھوں میں قرآن پاک دینگے،عدل وانصاف پر مبنی اسلامی نظام رائج کرینگے۔ کمزوروں کو طاقت ور بنائینگے اور ہر کسی کو ان کی دہلیز پر انصاف میسر ہوگا۔کمزوراور مظلوم طبقات کو ان کے حقوق ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام بیدار ہو،سچے اورجھوٹے میں تمیز کریں،جھوٹے وعدوں پر عوام کو ورغلایا گیا اور حقیقی تبدیلی نہیں لائی گئی۔انہوں نے علمائے کرام اور فضلاء کرام پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ عوام الناس کی صحیح سمت میں رہنمائی کریں،فرقہ پر سستی اور مسلک پرستی سے عوام الناس کو نکالیں اور ایک قرآن کے سائے تلے متحد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں