بلیغ الرحمن

ملک و قوم کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں’بلیغ الرحمن

لاہور (عکس آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گذشتہ روزمیرانشاہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم سکیورٹی فورسز کے دہشتگردی ختم کرنے کے عزم اور لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے دفاع کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گے ۔ گورنر پنجاب نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برادشت کرنے کا حوصلہ دے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں