تقریب حلف برداری

ملک وال:الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملکوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری

ملک وال(نمائندہ عکس آن لائن) الیکٹرانک میڈیا موجودہ دور کا تیز ترین معلوماتی ذریعہ ہے جس سے انتظامیہ مختلف عوامی اور محکمانہ مسائل سے آگاہ رہتا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے گزشتہ روز الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ملکوال کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت سے عوام اور انتظامیہ دونوں کو فائدہ ہوتا ہے تقریب سے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر شاہد محمود عاطف، پریس کلب کے نائب صدر سکندر حیات گوندل، فنانس سیکرٹری رضوان بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کورونا کی حالیہ صورتحال میں صحافیوں کو بھی فرنٹ لائن ورکرز کی حیثیت دیتے ہوئے سرکاری طور پر صحافیوں کی بھی فوری ویکسینیشن کی جائے کیونکہ صحافیوں کو فیلڈ میں کام کرنا پڑتا ہے

اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا نومنتخب عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ رانا محمد شمشاد، صدر شاہد محمود عاطف، سینئر نائب صدر طارق محمود بھٹی، نائب صدر عدنان محمود، نائب صدر رانا محمد سلیم بوسال، جنرل سیکرٹری رانا محمد نعیم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد آصف، فنانس سیکرٹری ابوذر بٹ اور انفارمیشن سیکرٹری راشد صدیق شامل ہیں تقریب میں ڈی ایس پی راجہ فخر بشیر، تحصیلدار گلزار احمد، الکرم فرینڈز پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ محمد اشرف چشتی، پریس کلب ملکوال کے چیئرمین ملک علی اصغر مدنی، صدر ساجد مغل، تنویر حسین صابر، افتخار مانگٹ، مرکزی انجمن تاجران کے صدر بلال نیازی سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی….

اپنا تبصرہ بھیجیں