یوریا اور ڈی اے پی

ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران کمی ریکارڈ

مکوآنہ (عکس آن لائن)ملک میں یوریا اور ڈی اے پی کی کھپت میں جنوری کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

انڈسٹری اور عارف حبیب ریسر چ کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری میں ملک میں 613000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 631000 ٹن یوریاکھاد کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی۔

دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں یوریاکی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 2 فیصد کی کمی ہوئی۔دسمبر میں ملک میں 628000 ٹن یوریاکی کھپت ریکارڈکی گئی جو جنوری میں کم ہو کر 613000 ٹن ہو گئی۔ اسی طرح جنوری میں ملک میں 70000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ سال جنوری کیمقابلہ میں 27 فیصد کم ہے۔

گزشتہ سال جنوری میں ملک میں 96000 ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈ کی گئی تھی۔ دسمبر کے مقابلہ میں جنوری میں ڈی اے پی کی کھپت میں ماہانہ بنیادوں پر 49فیصد کی کمی ہوئی۔ دسمبر میں 138000 ٹن ڈی ایپی کی کھپت ریکارڈکی گئی جو جنوری میں کم ہو کر 70000 ٹن ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں